ویب ڈیسک: آئی ایس پی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پشاور کورپاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے۔
پشاورکوردودہایئیوں سےدہشت گردی کےخلاف قومی جنگ میں ہراول دستےکا کردارادا کررہی ہے۔اس اہم کورکی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔پشاور کورکمانڈر کےحوالے سےاہم سینئر سیاستدانوں کےحالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اور آفیسرز وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رہے ہیں۔قومی سیاسی قیادت ادارے کیخلاف ایسے متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں۔ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔اس لئے سینئر سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازع بیانات سے اجتناب کریں.
سینئر سیاستدانوں کےحالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، آئی ایس پی آر کا اہم بیان
12 May, 2022 | 06:57 PM