ویب ڈیسک : فلوریڈا میں طیارے کا پائلٹ ہوش کھو بیٹھا ۔ مسافر نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مدد سے بحفاظت طیارہ لینڈ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں پام بیچ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹریفک کنٹرولر رابرٹ مورگن نے طیارےکے مسافر کو ہنگامی طورپر مواصلاتی سسٹم پر ہدایات دیتے ہوئے بحفاظت طیارہ لینڈ کرا لیا۔ یادرہے سیسنا طیارے کا پائلٹ نامعلوم وجوہ کی بنا پر ہوش کھو بیٹھا تھا جس پر مسافر نے کنٹرول سنبھال لیا اور ریڈیو پر ائر ٹریفک سے رابطہ قائم کیا ۔ تجربہ کار فلائٹ انسٹرکٹر مورگن انہیں ہدایات دیتے رہے اور معجزانہ طور پر مسافر جہاز کو بحفاظت لینڈکرانے اور رن وے روکنے میں کامیاب ہو گئے۔ بحفاظت لینڈنگ کے بعد مسافر اور مورگن رن وے پر ایک دوسرے سے گلے ملے۔