چودھری شجاعت کے صاحبزادے کو اہم وزارت مل گئی، نوٹیفکیشن جاری

12 May, 2022 | 03:38 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین کو اہم وزارت مل گئی۔

سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین کو وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ مقرر کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد وزیر اعظم ہاؤس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چودھری سالک حسین وزیر اعظم دفتر میں خدمات سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کو بھی فوڈ اینڈ سکیورٹی کی وزارت دی گئی ہے۔ دونوں ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں اور وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف کو ووٹ دیا تھا۔

مزیدخبریں