ویب ڈیسک : گوگل نے سمارٹ واچ اور ٹیبلٹ کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ شدہ ایئربڈز اور اپنے سمارٹ فون کے مزید ورژن پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل کی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس میں ان نئی پراڈکٹس کا تعارف کراتے ہوئے سینیئر نائب صدر ریک اوسٹرلوا کا کہنا تھا کہ گیجٹس کا مقصد مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور جدید ترین کسٹم موبائل چپس کی مدد سے بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ساتھ اوربا ربط کام کرنا ہے۔
پکسل گھڑی نومبر میں پریمیم پکسل سیون سمارٹ فون کے ساتھ لانچ کی جائے گی۔ پہلی پکسل اسمارٹ واچ '' فٹ بٹ'' کی ساری خصوصیات موجود ہوں گی یہ ایسا ورژن ہوگا جو اینڈروائیڈ سمارٹ فونز کے ساتھ سنک ہوگا اور اس کی اپنی وائرلیس انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی ہوگی۔پچھلے سال کے آخر میں ریلیز کیا گیا گوگل کا پکسل سکس سمارٹ فون 28 جولائی سے 449 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ نئے پکسل ایئر بڈز بھی ہوں گے جن کی قیمت 199 ڈالرز ہے۔
الفابیٹ کے سربراہ سندر پچائی نےاگمینٹیڈ ریالٹی والے گلاسز کے بارے میں بریفنگ دی ویڈیو میں رئیل ٹائم میں گفتگو کا ترجمہ چشمے میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کیمرہ بھی پوشیدہ ہے یعنی آپ کے سامنے بولنے والے کی زبان کا ترجمہ آپ کے چشمے پر نظروں کے سامنے نظر آتا ہے۔گوگل پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ایڈی چنگ نے اس صلاحیت کو سب ٹائٹلز قرار دیتے ہوئے کہا ٹیکنالوجی ہی زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے قابل بناتی ہے۔