عامرلیاقت کی تیسری بیوی دانیہ کا ایک اور بڑاانکشاف

12 May, 2022 | 01:22 PM

ویب ڈیسک:رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کیے جانے کے بعد شوہر  پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 اب دانیہ نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیدہ نہیں بلکہ ملِک ذات سے تعلق رکھتی ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دانیہ شاہ نے بتایاکہ ’  آج میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں سیدہ نہیں ہوں بلکہ ملک ہوں۔

 سیدہ لکھنے کے حوالے سے دانیہ نے کہا کہ’ مجھے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ میں اپنے نام کے آگے سیدہ لکھوں، میں نے انہیں بہت روکنے کی کوشش کی ، سمجھانا چاہا کہ یہ غلط بات ہے کل کو بہت مسئلے ہوں گے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ میرا مسئلہ ہے‘ ۔

دانیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میرے نکاح نامے پر بھی سیدہ کے بجائے ملک ہی لکھا ہے‘۔یاد رہے کہ   دانیہ ملک  نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹادیا ہے۔

مزیدخبریں