علی اکبر: تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی جانب سے بڑی پیشکش ٹھکرادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز نے علیم خان کو سنئیر صوبائی وزیر بنانے کی پیشکش کی ۔عبدالعلیم خان نے حمزہ شہباز کی پیشکش پر شکریے کے ساتھ معذرت کرلی۔
واضح رہے کہ عبدالعلیم خان نے پہلے دن ہی مسلم لیگ ن کی قیادت کو کوئی بھی وزارت نہ لینے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان میاں خالد محمود نے عبدالعلیم خان کے کوئی بھی عہدہ نہ لینے کے بارے میں تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔