ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مجھے دھمکی دی گئی۔ کہا گیا کہ فوری الیکشن مانیں یا پھر مارشل لا کے لئے تیار ہوجائیں۔ یہ دھمکی حکومتی وزیر کی طرف سےہمارے ساتھی کے ذریعے مجھ تک پہنچائی گئی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے انکشاف کیا کہ تحریک عدم اعتماد سے ایک رات پہلے دھمکی دی گئی کہ ہم فوری الیکشن مانیں ورنہ مارشل لا آجائے گا۔ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کوئی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں۔ پہلے اصلاحات پھر انتخابات ہوں گے ۔تمام غیر جمہوری انتخابی اصلاحات کو ختم کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا ن لیگ، پیپلزپارٹی کی سیاسی تاریخ ملک و قوم کے سامنے ہے۔ عمران خان نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑا۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ عمران خان کی یہ سازش ناکام ہو۔آئین پر حملوں کو سنجیدہ لیتے ہوئے ایک پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔