میڑک امتحانات میں انتظامیہ کی بڑی غفلت ،طلبا پریشان

12 May, 2022 | 12:24 PM

جنید ریاض: میڑک امتحانات میں انتظامی غفلت ،حساب کا ہفتے کو ہونے والا پرچہ گذشتہ روز انگریزی کے پرچے کی جگہ بانٹ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ انتظامیہ کی جانب سے سفارش پر  عملہ لگانے کی  وجہ سے امتحانات میں انتظامی غلطیاں سامنے آنے لگیں۔گذشتہ روز میٹرک کا انگریزی کا پرچہ تھا تاہم ایک سینٹر میں میتھس کا پرچہ تقسیم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹر سپرٹینڈنٹ سمیت بینک سے پراچہ لانے والے تمام عملے کی غفلت کی وجہ سے سنگین غلطی ہوئی۔حساب کا پرچہ ہفتہ چودہ مئی کو منعقد ہونا ہے مگر عملے نے گذشتہ روز ہی سوالیہ پرچہ سینٹر میں تقسم کردیا گیا۔غلطی سامنے آنے کے بعد لاہور بورڈ انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔رات دیر تک لاہور بورڈ کا آفس کھلا رہا اور تمام سات سو ساٹھ سینٹرز کے لیے ارسال شدہ پرچوں کو واپس منگوایا گیا.

  لاہور کے تمام سینٹرز سے تو سوالیہ پرچے منگوا لیے تاہم مختلف اضلاع میں قائم دانش سکولوں کے سینٹرز سے سوالیہ پرچے نہ منگوائے گئے ۔سفارش اور رشوت لیکر نااہل عملہ سینٹرز میں تعینات کیا گیا جس کی وجہ سے امتحانات میں غلطیاں سامنے آرہی ہیں۔

انتظامیہ کی غلطی پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ان غلطیوں کی وجہ سے امتحانات کی سیکریسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، معاملہ نوٹس میں ہے اور اس حوالے سے لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں