ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے موسم کے حوالے سے خوشگوار پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام لاہور میں بادل برسیں گے۔ دوپہر کے بعد شہر میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ا س وقت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز دھوپ اور کہیں ہلکے بادل ہیں۔
ملک کے اکثر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے گرمی کی شدت سے چھٹکارے کی امید جبکہ سندھ میں درجہ حرارت 50 سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک کے شمالی علاقہ جات سمیت گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ ک مطابق اتوار سے ملک میں نیا موسمی سسٹم داخل ہورہا ہے جس کے نتیجے میں 16 تا 18 مئی کو موسلادھار بارشیں ہوں گی۔ اسلام آباد، بالائی اور سنٹرل پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔ جس کے بعد درجہ حرار ت میں کمی آئے گی
محکمہ موسمیات نے مذکورہ صوبوں کے محکمہ قدرتی آفات کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں اور متعلقہ محکمے شدید بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ پر رہیں تاکہ شہریوں کی املاک اور جانوں کو نقصان نہ ہو۔دوسری طرف سندھ میں آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں اور اندرون سندھ 17 مئی تک شدید گرمی رہے گی اور درجہ حرارت 49درجے سنٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔ بالائی سندھ میں درجہ حرارت 46 تا 48 درجے سنٹی گریڈ جبکہ سنٹرل سندھ 43 تا 45 درجے سنٹی گریڈ رہے گا اسی طرح لوئر سندھ میں درجہ حرارت 38 تا 40 درجے سنٹی گریڈ رہے گا۔