ویب ڈیسک: ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سندھ میں شمولیت کے لیے باضابطہ بات چیت آج ہو گی۔ یہ بات ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے دورہ کرنے والے اعلیٰ سطحی وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات ہو گی۔ذرائع کےمطابق آج ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سندھ میں شمولیت اور نئے بلدیاتی قانون کے ڈرافٹ پر بات چیت کی جائے گی۔