دنیا کے سب سے بڑے سفید ہیرے کی نیلامی

12 May, 2022 | 08:57 AM

ویب ڈیسک:جنیوا میں دنیا کے سب سے بڑے ہیرے ‘دی راک’ کی نیلامی مشہور کرسٹی نیلام گھر میں ہوئی، یہ ہیرا 18.8 ملین ڈالرز میں فروخت ہوا۔

گولف بال سے بڑا 228.31 قیراط  کا یہ ہیرا جنیوا میں کرسٹی کے نیلام گھر میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔نیلامی سے قبل توقع کی جارہی تھی کہ دی راک نامی یہ ہیرا 2017 میں نیلام ہونے والے سفید ہیرے کا ریکارڈ توڑ دے گا مگر ایسا نہ ہو سکا۔

نیلامی میں ہیرے کی بولی 14 ملین فرانک سے شروع ہوئی تھی، دو منٹ کے بعد 18.6 ملین پر رک گئی، حالانکہ ٹیکس اور خریدار کا پریمیم شامل ہونے کے بعد قیمت بڑھنی چاہیئے تھی مگر ایسا نہ ہو سکا۔

قیمتی پتھروں کے شوقین افراد کے مطابق دی راک کی فروخت سے پہلے کا تخمینہ 19 سے 30 ملین سوئس فرانک تھا۔دی راک، ایک بالکل سڈول ناشپاتی کے سائز کا ہیرا، شمالی امریکہ کے ایک نامعلوم مالک کے ہاتھ میں تھا۔ ہوٹل ڈیس برگس میں کارروائی کے بعد اسے ایک ٹیلی فون بولی لگانے والے نے خریدا تھا۔

جنیوا میں کرسٹی کے نیلام گھر میں زیورات کے شعبے کے سربراہ میکس فوسیٹ نے کہا کہ دی راک سے ملتے جلتے سائز اور معیار کے صرف چند ہیرے موجود ہیں۔

یہ بڑا ہیرا 2000 کی دہائی کے اوائل میں جنوبی افریقہ کی ایک کان سے نکالا گیا تھا اور اسے جنیوا میں فروخت سے قبل دبئی، تائی پے اور نیویارک میں دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں نیلام ہونے والا سفید ہیرا سوئزرلینڈ میں نیلام کیا گیا تھا ، ہیرے کا وزن 163.41 قیراط تھا جو 33.7 ملین ڈالرز میں فروخت ہوا تھا۔

مزیدخبریں