کورونا سےکھیلوں کی سرگرمیا ں ماندپڑنےلگیں

12 May, 2021 | 02:25 PM

سٹی42:کورونا کےپھیلاؤ کےباعث جونئیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی کردیا گیا،ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن نے پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق  ملائیشیا میں کورونا کےتیزی سے پھیلاؤ کےباعث  سلطان اذلان شاہ کپ  ملتوی کردیا گیا، اس سے قبل کوروا کے باعث  جونئیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھی ملتوی کردیا گیا ہے،ملائیشین  ہاکی کنفیڈریشن نے پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا، ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ ملائشین ہاکی کنفیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا جبکہ پی ایچ ایف حکام کی جانب سے کھلاڑیوں کو انفرادی ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں