(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں دنیا کے تمام ملک اپنی اپنی سطح پر کورونا کو شکست دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔کو رونا سے نجات کے لئے پاکستان میں بھی کاوشیں اورملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔16 مئی سے 30 سال اوراس سے زائد عمرکے شہریوں کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسدعمر نے لکھا کہ کورونا ویکسی نیشن کی استعدادکار کو بڑھا رہے ہیں۔ویکسی نیشن سینٹر ز ڈبل شفٹ میں کام کرتے ہیں گے صرف عید کے دو روز ویکسی نیشن سینٹرز بند ہوں گے۔واضح رہے کہ اسد عمر نے گذشتہ روز ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ 40 سال سے زائد العمر جنہوں نے رجسٹریشن کروالی ہے وہ کسی بھی قریبی سینٹر جاکر ویکسین لگواسکتے ہیں۔