جعلی کورونا رپورٹس، سول ایوی ایشن کا سخت نوٹس

12 May, 2021 | 11:58 AM

Sughra Afzal

ایئر پورٹ (سعید احمد سعید) جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا، تصدیق شدہ لیبارٹریز کے علاوہ کسی مسافر کی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی، سی اے اے نے تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کردیں۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے ائیرلائنز کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر میں کچھ مسافروں نے جعلی نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا، ایسے مسافروں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا، ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا.

سی اے اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ کرائیں، درست کیوآرکوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی،رپورٹ کی کاپی بھی قابل قبول نہیں ہوگی، ایسے مسافر جو پاس ٹریک ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں ہونگے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نے دوسرے ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے سخت شرائط عائد کردیں، سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ لازم قرار دے دیا گیا، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق سعودیہ میں داخلے کی اجازت کے حامل ممالک کے شہریوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، متعلقہ ائیرلا ئنز کا مسافروں کیلئے سعودیہ میں قرنطینہ اداروں سے کنٹریکٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، پابندی سے استثنیٰ والے ممالک کے مسافروں کیلئے ہیلتھ انشورنس لازم قرار دی گئی ہے۔

استثنیٰ کیلئے مسافروں کو 4 اقسام کی ویکسین ڈوزمیں سے کوئی ایک ڈوز لگوا کرآنا لازمی ہوگا، اقسام میں فائزر کی  2ڈوز،اسٹرازینیکا کی2 ڈوز،موڈرینا ویکسین کی2 ڈوز،جانسن کی 1 ڈوزشامل ہے،4اقسام میں سے لگوائی گئی کسی1 ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی ضروری ہوگی، تمام فضائی کیرئیرز کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ کی مدت کے بارے میں آگاہ کرنا بھی ضروری ہوگی، جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن گا کا کا پروسیجر پرعملدرآمد میں ناکامی پرقانونی کارروائی کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں