ماہرہ خان کو ساحر لودھی پسند ہے یا شاہ رخ خان ؟

12 May, 2021 | 10:59 AM

Sughra Afzal

ایبٹ روڈ (زین مدنی ) اداکارہ و سپر ماڈل ماہرہ خان نے بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان پر پاکستان کے معروف فنکار ساحر لودھی کو ترجیح دی ہے۔

 ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی بڑی تعداد میں مداح پائے جاتے ہیں، ماہرہ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں لیجنڈری اداکار شاہ رخ خان کے مدِ مقابل فلم میں اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورت اداوں کے سبب سرحد پار بھی کافی داد وصول کی تھی، ماہرہ خان کی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک میزبان کے ساتھ کار کے سفر کے دوران ساتھ میں انٹرویو دے رہی ہیں اور ساتھ ہی میزبان کی دلچسپ باتوں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔میزبان کی جانب سے ماہرہ خان سے متعدد سوالات کیے گئے ہیں۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے اپنا پسندیدہ پروجیکٹ چنتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا من پسند پروجیکٹ فلم بِن روئے کے بجائے ان کا ڈرامہ سیریل ہمسفر ہے۔

میزبان کی جانب سے ماہرہ خان کی پسند پوچھنے کے لیے شو کے دوران سوال کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان کو ساحرلودھی پسند ہے یا شاہ رخ خان ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں شارخ خان نہیں بلکہ پاکستان کے معروف میزبان، اداکار، ہدایتکار اور گلوکار ساحر لودھی پسند ہیں۔

مزیدخبریں