ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامعہ نعیمیہ کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ مل گیا

Darul ul Uloom Jamia Naeemia Lahore
کیپشن: Darul ul Uloom Jamia Naeemia Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علامہ اقبال روڈ (اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دے دیا، جامعہ نعیمیہ طلبا کو پڑھانے کیلئے اپنا نصاب تیار کرنے اور امتحانات لینے کا مجاز ہوگا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ (ایچ اے سی) نے دار العلوم جامعہ نعیمیہ کو الشھادة العالمیہ کی اپنی ڈگریاں دینے کا اختیار دے دیا۔ ایچ ای سی کی منظوری پر جامعہ کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر راغب نعیمی نے سٹی فورٹی ٹو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ الشھادة العالمیہ کی "روائتی"اور "غیر روائتی"  طریق میں جامعہ نعیمیہ اپنی ڈگریاں دے گا، یہ ڈگری ایچ ای سی کی منظور شدہ ڈگری تصور ہوگی۔

 انھوں نے بتایا کہ الشھادة العالمیہ کی ڈگری ایم اے اسلامیات اور ایم اے عربی کے برابر تصور کی جائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال الشھادة العالمیہ ڈگری میں داخلے کیے جائیں گے۔ جامعہ نعیمیہ نے ایچ ای سی کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کیلئے دستاویزات جمع کرا رکھی تھیں۔ ایچ ای سی نے جامعہ میں تعینات اساتذہ کی کوالیفیکیشن اور زیر تعلیم طلبا کے مطابق دستیاب انفراسٹرکچر کی بنیاد پر جامعہ نعیمیہ کو ڈگری ایوارڈنگ انسیٹیوٹ کا درجہ دیا ہے

Sughra Afzal

Content Writer