اہم شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام، شہری خوار

12 May, 2020 | 04:51 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد علی) ملتان روڈ سمن آباد کے قریب قائم احساس کفالت مراکز میں شہریوں کو شدید رش لگ گیا، ٹریفک پولیس کے بھی ناقص انتظامات جس کی وجہ سے کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سے غائب ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق سمن آباد ملتان روڈ کے قریب احساس کفالت مرکز میں آنے والے شہریوں کے لیے ناقص انتظامات کیے گیے جس کے باعث شہریوں کا شدید رش رہاجبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے احساس کفالت مرکز کے لیے ملتان روڈ کی ایک سائڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور بند کیا گیا جس کی وجہ سے کئی کلو میٹر تک ٹریفک جام رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شہریوں کو ٹریفک جام کہ اذیت سے شدید پریشان کا سامنا رہا جبکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر رکھنے کے لیے ٹریفک وارڈن ڈیوٹیوں سے غائب رہے ۔

واضح رہے کہ شہر میں  احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا تھا کہ  شہر میں پہلےچار دنوں میں  احساس کفالت پروگرام کے تحت 50 کروڑ 29 لاکھ دو ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی ہے،31 سینٹرز اور ان کے 110 کیش کاونٹرز پر بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں۔  احساس کفالت پروگرام پر سہ ماہی رقم حاصل کر نےوالی خواتین کے علاوہ دیگر مرد و خواتین کو رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے،ایسے مرد و خواتین جن کو 8171 سے میسج آیا ہے وہ میسج دیکھا کر رقم حاصل کر سکتے ہیں،میسج کو وصول کردہ مردو خواتین اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔

خیال رہے ملک بھر میں 17ہزارمقامات سے فی کس 12ہزارروپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو ماہانہ پیسےفراہم کیےجائیں گے۔

مزیدخبریں