کاروباری ‍شخصیات کا کورونا کنٹرول کیلئے وزیراعلی کو چیک

12 May, 2020 | 04:51 PM

علی اکبر:  زینفا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمقصود بسرا نے پاکستان نیوانرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 50لاکھ روپے کا چیک وزیر اعلی عثمان بزدار کو دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صنعت و کاروبارسے وابستہ شخصیات نے ملاقات کی۔  زینفا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمقصود بسرا نے پاکستان نیوانرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈکی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 50لاکھ روپے کا چیک وزیر اعلی عثمان بزدار کو پیش کیا جبکہ صدر زو انرجی مسٹررچرڈاور مسٹرکیون نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو 20 لاکھ روپے کا چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے دیا.
زوانرجی کے صدر نے 5 ہزار ماسک بھی عطیہ کئے ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدارنے مشکل وقت میں متاثرہ افراد کی مدد کیلئے آگے آنے پرمخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں جمع ہونے والی رقم کی پائی پائی حقداروں تک پہنچے گی۔ کورونا وباء سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
ان حالات میں صاحب حیثیت افراد پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کا بوجھ بانٹنا بڑی عبادت ہے، میں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران گھروں میں رہیں  جبکہ تاجر اور دکاندار ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کی اجازت دی ہے، کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ زندگیاں محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط ضروری ہے۔ہم نے زندگیوں کا تحفظ بھی کرنا ہے اور لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے ۔

صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،سیکرٹری تو انائی،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

خیال رہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے، ملک میں مزید 1268 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 31728 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 691 افراد وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں