ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیپا کے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو شٹ ڈاون کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

ٹیپا کے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو شٹ ڈاون کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب:  ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے حکم پر ٹیپا کے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو شٹ ڈاون کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا.

ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے چار مئی کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ٹریفک انجنئیرنگ پلاننگ ایجنسی کے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو بند کرنے کا فیصلہ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ۔ ٹیپا کے جاری اور آیندہ پراجیکٹس کو چیف انجنئیر یوڈی ونگ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ٹیپا کا پراجیکٹ مسنگ لنک روڈ خیرہ ڈسٹری بیوٹری کی تعمیر کا منصوبہ بھی ایل ڈی اے یوڈی ونگ کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ ٹیپا کی جانب سے شہر کی مجوزہ سٹرکچر پلاننگ روڈز کے تعمیر کا منصوبہ بھی ایل ڈی اے یوڈی ونگ کے سپرد کردیا جائے گا ۔ ارینہ پراجیکٹ پر ٹیپا کی ناقص پلاننگ اور فنڈز میں اضافے کا معاملہ بنیادی وجہ بنا ہے.

دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ذیلی ایجنسی ٹیپا آئندہ کسی قسم کا تعمیراتی منصوبہ نہیں بنائے گا اس حوالے سے ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ماضی میں ٹیپا کے یوڈی ونگ نے میٹروبس، ارفع کریم ٹاور کے ساتھ ایل ڈی اے ٹاوراور پارک اینڈ شاپ ارینہ منصوبہ پر کام کیا جو انتہائی مالی و انتظامی بدنظمی کا شکار ہوا۔

ٹیپا نے آئندہ سٹرکچر پلان روڈز پر کام کرنا تھا جسے اب ایل ڈی اے یو ڈی ونگ مکمل کرے گا۔آئندہ شہر میں تمام ترقیاتی منصوبے صرف چیف انجنئیر ایل ڈی اے کی نگرانی یوڈی ونگ کرے گا۔ ٹیپا اپنے مینڈیٹ کے مطابق ٹریفک انجنئیرنگ پلاننگ کا کام کرے گا-

 گزشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں ٹیپا کو حقیقی مینڈیٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ ٹیپا کو اس کے مینڈیٹ میں لانا ضروری تھا فیصلے سے ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی استعداد کار بڑھے گی۔