ترک ڈرامے 'ارتغرل غازی'کےاہم کرداروں پرتنقید

12 May, 2020 | 02:31 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی  پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔مگر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تاریخی ڈرامے کے مزکری اداکار اور اداکارہ پر تنقید کرناشروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے تاریخی ڈرامے' ارتغرل غازی' نے ترکی میں تو انتی مقبولیت حاصل نہ کی. پاکستان میں ترک ڈراما 'ارطغرل غازی' اس قدر مقبول ہوگیا ہے کہ اس نے مقبولیت میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے.  پاکستان میں پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیا جانے والا ڈراما 'ارطغرل غازی' ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا رہا ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں ارتغرل غازی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ڈرامے کی پہلی قسط کو چند روز میں ہی کروڑوں صارفین نے دیکھا۔

سوشل میڈیا پر ترکش ڈرامہ نشر ہونے کے بعد سے ہی ڈرامے کی کردار 'حلیمہ' اور ' ارتغرل غازی' کے خوب چرچے کیے جارہے ہیں۔’’ ارطغرل غازی‘‘ نے پی ٹی وی پر نشر ہوتے ہی ریکارڈ بنادیے ہیں،یوٹیوب پر تو پی ٹی وی نے جھنڈے گاڑ دیے ہیں،اس ڈرامے نے پی ٹی وی کو ایک بار پھر زندہ کردیا ہے۔ڈرامے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ' ارطغرل غازی' کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز ہو گئے۔

ترک ڈرامے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے دیے اس کے ساتھ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید بھی شروع کردی ۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ترکش اداکار اور اداکارہ کے اکاؤنٹس پر ان کی تصاویر پر لباس اور رہن سہن کو لے کر بے جا تنقید کرنا شروع کردی ہے۔

  اداکارہ ارمینا راناایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں معذرت خواہ ہوں، لیکن کیوں ؟  یہ اتنا برا کافی نہیں ہے کہ پاکستانی اداکاروں اور اداکاراؤں کو مذہب کی  آڑ میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اب ہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز  پر بین الاقوامی اداکاروں کو مذہب کے حوالے سے تبلیغ کرکے خود کو مزید شرمندہ کر رہے ہیں'۔ یہ ناقابل یقین ہے! 

  اداکار احسن خان نےسوشل میڈیا صارفین پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں جانتا ہوں کہ  پاکستان میں لوگ سوچتے ہیں کہ یہاں پر اداکاروں کو ٹرول کرنا اور انہیں جج کرنا ٹھیک ہے،کم از کم ارتغرل کی کاسٹ کو بخشا جائے،  یہ  شرمناک بات ہے'۔

 واضح رہے کہ ڈرامے نے  پاکستان میں تمام تر ریکارڈز توڑ دیے اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ یوٹیوب پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کے علاوہ ارطغرل غازی تقریباً روزانہ ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر سر فہرست نظر آتا ہے۔

مزیدخبریں