کورونا کا ڈر ختم، ‍شہریوں کا بازاروں میں جم غفیر

12 May, 2020 | 02:30 PM

Read more!

شہزاد خان ابدالی: لاک ڈاون کے بعد مارکیٹس وبازار کھلنے کا آج دوسرا روز, مارکیٹوں اور بازاروں میں بے پناہ رش , شہری اور تاجران کیجانب سے مارکیٹوں میں کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کو نظر اندا کرنے کا سلسلہ جاری ہے.
طویل لاک ڈاون کے بعد آج شہر میں مارکیٹیں اوربازار کھلنے کا دوسرا روز ہے ۔ مارکیٹوں میں شہریوں کا بے پناہ رش دیکھا گیا . بازاروں اور مارکیٹوں میں شہری اور تاجران یکساں طور پر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کررہے ہیں۔ تاجر قائدین کیجانب سے مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا سے بچاو کے سرکلر جاری کردیئے گے۔
تاجر قائدین کیجانب سے کورونا سے بچاو کے سرکلر جاری کرنے کیساتھ ساتھ تاجروں سے انفرادئ طور پر ملاقاتیں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے 'تاجر قائدین کا کہنا ہے کہ شہریوں اور تاجران کے تعاون کے بغیر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا ۔
تاجر قائدین نے سرکلرز کے ذریعے تاجر برادری کو متنبہ کیا اگر کورونا سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہ بنایا گیا تو کیسز بڑھنے کیصورت میں مارکیٹیں دوبارہ سیل ہوجایئں گے .

ادھر ڈاکٹروں نے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کردی ہے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کہا ہے کہ حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے سے عوام الناس کا بھلا نہیں ہونا ہے۔ وزیراعظم ایڈوائزری کونسل سے اجتناب کریں، یہ پہلے ہی حکومت کو شرمندہ کر چکی ہے، اب انہی کے فیصلے ملک و قوم کو اس نہج کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے خبرداربھی کیا کہ آئندہ تین ہفتے بہت اہم ہیں، نظر انداز نہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد طے شدہ ضابطوں کے تحت ملک بھر میں کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے

مزیدخبریں