ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واپڈا ملازمین کےلئے شاندار خبر

واپڈا ملازمین کےلئے شاندار خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)واپڈا نے عیدالفطر پر ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی منظوری کے بعد بونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وباء کے دوران بجلی کی پیدوار کرنے کےساتھ ساتھ دیگر دفتر امور کو چلانے کے لئے ملازمین نے کام کیا، اس لئے ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔واپڈا کی جانب سے ملازمین کو عیدالفطر سے قبل بونس کی ادائیگی کر دی جائےگی۔

واضح رہے کہ   پنجاب حکومت بھی سرکاری ملازمین اورپنشنرر کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ قبل ازیں تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس20 مئی تک متحرک ہو نے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر نئےنوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کومئی کی تنخواہ18مئی کوملےگی، پنجاب حکومت نےمئی کی تنخواہ18مئی کودینےکانوٹی فکیشن جاری کردیا، محکمہ خزانہ نے18مئی تک تنخواہیں جاری کرنے کے لئےاےجی آفس کوخط بھی لکھ دیا۔

گزشتہ روز   وفاقی حکومت نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری ملازمین کی عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے  لئے تنخواہیں اور پنشن جاری کردیں جائیں گی، وفاقی حکومت نے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔عید سے قبل مئی کی تنخواہ قبل از وقت ادا کی جائے گی۔ فیصلہ ملازمین اور پنشنرز  کے لئےعید کی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

فنانس ڈویژن نے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے اس لیے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے پہلے جاری کردی جائے۔ فنانس ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کی جائے۔عید الفطر کی آمد سے قبل تمام پنشنرز کو 2 ماہ کی پنشن مل جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer