سول ایوارڈ ملنے پر قومی کبڈی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا ردعمل

12 May, 2020 | 11:48 AM

M .SAJID .KHAN

(وسیم احمد)قومی کبڈی ٹیم کےعرفان مانا اور نائب کپتان شفیق چشتی سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر حکومت پنجاب کے مشکور ہیں،ان کا کہناتھا کہ حکومت اسی طرح حوصلہ افزائی جاری رکھےبہت سے نوجوان ملک کا نام روشن کر یں گے۔
 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی کےلئے تین کھلاڑیوں کے نام بھجوائے ہیں جنہوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا جس میں کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان مانا جٹ اور نائب کپتان شفیق چشتی شامل ہیں۔اس حوالے سے عرفان مانا کہتے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کو اعزاز دیا گیا ہے۔ اگر حکومت پنجاب اسی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی تو بہت سے نوجوان ملک کا نام روشن کرینگے۔ شفیق چشتی کہتے ہیں حکومت پنجاب نے پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کرا کے دل جیت لیا تھا اب سول ایوارڈ کےلئے نامزدگی باعث فخر ہے۔شفیق چشتی نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملک کی خدمت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سپورٹس بورڈ کی جانب سےتمغہ حسن کارکردگی کےلیے دس کھلاڑیوں کے نام بھجوائے گئے تھے،جن میں ایشین بیچ ریسلنگ چیمپین انعام بٹ،کبڈی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے کھلاڑی ملک بنیامین،مشرف جنجوعہ اورنفیس گجرشامل تھے،ہینڈ بال کےکھلاڑیوں میں ایشیا کےبہترین سکورر محمد زبیراور حضرت حسین کا نام بھجوا گیا تھا،حکومت پنجاب نے گورنرکو سفارش کےلئے تین نام بھجوائے ہیں،جن میں قومی کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان عرف مانا جٹ،کبڈی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی اوراولمپک میں کوالیفائی کرنیوالے ایتھلیٹ محمد ارشد ندیم کو بھی سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس لاہور میں استقبالیہ دیا گیا تھا،جس میں کبڈی کھلاڑیوں کا بگیوں اور ڈھول کی تھاپ پر شاندار تاریخی استقبال، کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے کیش انعامات اور روایتی پگ پہنائی گئیں۔وفاقی و پنجاب حکومت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں