( بسام سلطان ) گرینڈ ہیلتھ الائنس اور محکمہ صحت کے مابین مذاکرات کے بعد ہسپتالوں کی او پی ڈی میں جاری ہڑتال کو سات روز کیلئے موخر کردیا گیا، محکمہ صحت کی جانب سے پروفیسر، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور محکمہ صحت کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل، جو اگلے سات دن میں ایم ٹی آئی ایکٹ پرغور کرے گی۔
محکمہ صحت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مابین مذاکرات کے بعد شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں جاری ہڑتال موخر کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے 15 افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو اگلے ایک ہفتے میں ایم ٹی آئی ایکٹ پر غور کرکے محکمہ صحت کو سفارشات پیش کرے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین گرینڈ الائنس کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں، ہسپتالوں کی نجکاری بالکل تسلیم نہیں کریں گے۔
محکمہ صحت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مابین مذاکرات نے ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ہڑتال ایک ہفتے کے لیے موخر تو کروا دی، مگر معاملے کے مستقل حل تک مریضوں کے لئے دشواری کے سوا کچھ نہیں۔