سانحہ داتا دربار، ایک اور زخمی چل بسا

12 May, 2019 | 08:13 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی میو ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا، سانحہ داتا دربار میں جاں بجق ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی۔

داتا دربار سانحہ میں زخمی ہونے والا پاکپتن کا رہائشی طاہر اسلم میو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا، طاہر اسلم داتا دربار کے قریب دکان میں کام کرتا تھا اور داتا دربار خودکش دھماکے میں شدید زخمی ہوا۔

میو ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ طاہر اسلم کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال لایا گیا تھا، طاہر کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، طاہر پانچ روز ہسپتال میں زیر علاج رہا۔ ڈاکٹرز کے مطابق داتا دربار دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں