( بسام سلطان ) سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن) پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، حکومت نےغریب مکاؤ مہم شروع کر رکھی ہے۔
ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہاشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں جب عوام کو ریلیف ملنا چاہیے تھا اس وقت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، آٹا، دالیں سمیت دیگر اشیا ضرورت موجود نہیں جبکہ حکمرانوں کی حقیقت کھل کرعوام کے سامنے آچکی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے سامنے جھوٹ بولنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کا انجام جلد قریب ہے۔