زندہ دل لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

12 May, 2019 | 02:01 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد) لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے راوی کنارے 52 ایکڑ پر بوٹینیکل گارڈن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن وکمشنر ڈاکٹر مجتبی پراچہ نے ابتدائی مرحلہ میں بوٹینیکل گارڈن کے ورکنگ پیپر کے احکامات جاری کیے تو لاہور فاریسٹیشن گروپ اور بوٹینیکل ماہرین کی ٹیم ملتان روڈ سے ملحقہ موضع خودپور پہنچ گئی، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا اور ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے ماہرین کو 52 ایکڑ اراضی خدوخال اور محل وقوع پر بریفنگ دی۔

 ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر مجتبی پراچہ کا کہنا ہےکہ رانا ریزورٹ کی طرز پر بوٹینیکل گارڈن کی تعمیر کی جائے گی، قبضہ مافیا سے ایم سی ایل کی اراضی واگزار کرائی گئی جس کو اب ماحول دوست لوکیشن بنانے کیلئےکوشاں ہیں، درخت بھی ہوں گے اور باغات بھی لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر مجتبی پراچہ کا کہنا تھاکہ لاہور فاریسٹیشن گروپ، لاہور کنزویشن سوسائٹی اور ماہرین کی ٹیم جولائی تک فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لے گی، ورکنگ پیپرز کی تیاری میں تخمینہ سامنے آئے گا، رواں سال ہی کام شروع کروا دیا جائےگا، وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم کی مناسبت سے بوٹینیکل گارڈن بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں