(سٹی 42) مسلم لیگ( ن ) کی رہنما مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا؟ ماں کے بغیر تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا۔
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ہر شخص اپنے انداز میں اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کررہا ہے، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کو ماں کے عالمی دن پر منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی یادگار تصویر شیئر کردی۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے، اگرماں نہ ہو تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ دعاگو ہیں کہ ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلیِٰ مقام ملے۔