(سٹی 42) مسلم لیگ( ن ) کی رہنما مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا؟ ماں کے بغیر تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا۔
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ہر شخص اپنے انداز میں اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کررہا ہے، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کو ماں کے عالمی دن پر منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی یادگار تصویر شیئر کردی۔
بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 11, 2019
ماں کے بغیر تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا !#MothersDaySpecial pic.twitter.com/7vuSrl1bnn
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے، اگرماں نہ ہو تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ دعاگو ہیں کہ ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلیِٰ مقام ملے۔