لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 9 ارب کی مقروض ہوگئی

12 May, 2019 | 10:14 AM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد) پنجاب حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کو رواں مالی سال کے آخری کوارٹر کیلئے ایک ارب 91 کروڑ 50 لاکھ قرض کی مد میں جاری کردیئے۔

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو موصول ہونے والے مراسلہ کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ایک ارب 91 کروڑ 50 لاکھ روپے قرضہ کی مد میں جاری کیے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے قرضہ میں دی جانے والی اربوں کی رقم سات سال میں واپس کرنا ہوگی۔

 لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 0.25 فیصد مارک اپ ریٹ پر قرضہ واپس کرنے کی مجاز ہوگی، موجودہ قسط جاری ہونے سے کمپنی کے قرضہ کا کل حجم نو ارب روپے ہو گیا ہے، محکمہ خزانہ نے کاپی ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ارسال کر دی ہے۔

مزیدخبریں