متحدہ مجلس عمل لاہور میں بڑا کھڑاک کرنے کو تیار

12 May, 2018 | 06:24 PM

رانا جبران

فہد علی: مینار پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے ہونے والے جلسہ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، قائدین کے لئے سٹیج سجا دیا گیا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تیرہ مئی کو مینار پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے کئے جانے والے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں۔ کارکنان کے لئے ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئیں۔ دوسری جانب سکیورٹی کے حوالے سے بھی تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگی ایم این اے کا پارٹی چھوڑنے کا انوکھا انداز، سب حیران ہوگئے

 جماعت اسلامی لاہور کے امیر اور ایم ایم اے لاہور کے صدر ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں مینار پاکستان کے چبوترے کو نقصان پہنچا تھا، لیکن ایم ایم اے کے جلسہ میں ایسی بدنظمی نہیں ہو گی، جس کے لئے مینار اور چبوترے کو چاروں طرف سے بند کیا گیا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: مینار پاکستان پر کل تاریخ ساز جلسہ ہوگا: لیاقت بلوچ

ان کا مزید کہنا تھا کہ مینار پاکستان ہمارا قومی اثاثہ ہے اور اسکی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی دیکھیں: 

مزیدخبریں