نبیل ملک: محکمہ سول ایویشن کی جانب سے چار نئی پرائیوٹ ائیرلائینز کو لائینسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ھے۔ انہیں پروازیں شروع کرنے کے لیے فضائی آپریشن کا سرٹیفکیٹ بھی لینا ہوگا۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق لائسنس حاصل کرنے کی خواھشمند نئی ایئرلائنز میں ایئر سیال، ایئر عسکری، لبرٹی ایئر اور افیف زارا ایئر شامل ھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اب منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہوگا، پنجاب حکومت کا شاندار منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
ذرائع نے بتایا کہ چاروں نئی ائیرلائینز کو لائسنس دینے کے بعد انہیں پروازیں شروع کرنے کے لیے فضائی آپریشن کا سرٹیفکیٹ بھی لینا ہوگا، جبکہ چاروں نئی کمپنیوں کو اپنا اپنا فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے کم سے کم تین جہاز لازمی خریدنا ھوں گے۔