ایل ڈبلیو ایم سی کا اجلاس 16 مئی کو طلب، ٹرسٹیز کی منظوری متوقع

12 May, 2018 | 02:12 PM

Read more!

(درنایاب) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کا 62 واں اجلاس 16 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی طلبی کا نوٹس تمام ممبران کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین و لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کریں گے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ مینار پاکستان جلسے میں کل کیا اہم اعلانات کیے جائیں گے؟ لیاقت بلوچ نے بتادیا

ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے 62 واں اجلاس میں نئے ٹرسٹیز کی منظوری لی جائے گی۔ بورڈ ممبران کو پی ایس او کے ساتھ معاہدے پر بریفنگ دی جائے گی۔ لکھو ڈیر میں رینٹل مشینری کے حوالے سے بورڈ ممبران کو آگاہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی کنٹریکٹرز کے ساتھ نئے معاہدے کی تیاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

خبر پڑھیں۔۔کون بنے گا لاہور کی آواز؟ سٹی 42 نے تلاش شروع کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 میگا واٹ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ، ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کی بحالی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کل ہونا تھا تاہم ممبران کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں