(قذافی بٹ) متحدہ مجلس عمل نے انتخابات میں اخراجات کے بے دریغ استعمال پر الیکشن کمیشن اور نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ سیکرٹری جنرل ایم ایم اے لیاقت بلوچ کہتے ہیں الیکشن کمیشن قوانین بنانے کا ہی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد کرانے کا بھی پابند ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور کی اہم سڑک پربدترین ٹریفک جام، وجہ بھی سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان میں ایم ایم اے کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اربوں روپے خرچ کرکے انتخابی مہم میں قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہیں۔ انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان کتاب لینے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایم ایم اے دینی طبقوں کے لیے ہوا کا تازہ جھونکا اور مینار پاکستان پر کل تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔
خبر پڑھیں۔۔جوڈیشل کمپلیکس کا فائر الارم سسٹم خراب، حادثہ ہونے پر بڑے نقصان کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ سیاست اور ریاست میں تصادم ہے، دینی جماعتوں کے اتحاد کا جلسہ سیاست میں توازن پیدا کرے گا ۔ مینار پاکستان میں انتخابی حکمت عملی کا اعلان، رمضان المبارک میں عوامی رابطہ مہم اور ملک گیر جلسوں کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔کون بنے گا لاہور کی آواز؟ سٹی 42 نے تلاش شروع کردی
انہوں نے بارہ مئی کو کراچی سانحہ کا چیف جسٹس کی جانب سے ازخود نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے ہر ادارے کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔