(سٹی42) سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت میں مزید بہتری آگئی، ڈاکٹرز کے مطابق احسن اقبال کو پیر کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار
وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے والد کے کولہے کے زخم کا معائنہ کیا، جو کافی بہتر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کمرے میں چہل قدمی کے ساتھ معمول کی غذا بھی کھانا شروع کر دی۔ ابھی ملاقات کی اجازت نہیں، امید ہے کل تک چند مخصوص افراد کو ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ٹریفک وارڈن کے چالان کاٹنے پر نوجوان نے اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سوموار کو گیارہ سرجن پر مشتمل میڈیکل بورڈ کرے گا۔ احسن اقبال کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ احسن اقبال کے کمرے کے باہر اور ہسپتال کے تمام گیٹوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور ڈاکٹرز اور نرسوں کے غیر متعلقہ افراد سے ملنے پر پابندی ہے۔