ٹریفک وارڈن کے چالان کاٹنے پر نوجوان نے اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی

12 May, 2018 | 12:10 AM

عطاءسبحانی
Read more!

عابد چوہدری:دل جلے نے ٹریفک وارڈن کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی ہی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی، نوجوان نے کہا کہ چالان بھرنے کے لئے دو سو روپے نہ ہونے پر وارڈن کی منت سماجت بھی کی، تنگ آکر موٹر سائیکل کو تیل چھڑک کر جلا ڈالا۔

ارفع کریم ٹاورکے قریب فیروز پورروڈ پر ٹریفک وارڈن نے ون وے کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار علی نامی نوجوان کا دو سو کا چالان کر دیا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان علی نے اپنی ہی موٹرسائیکل کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ نوجوان علی کا کہنا تھا کہ گھر سے بھی تنگ ہوں چالان کے پیسے بھی نہیں کیا کرو ں، نوجوان کے مطابق وارڈن نے گالیاں دیں اور اس نے کہا کہ اگر پیسے نہیں ہیں تو موٹرسائیکل جلا دو۔

دوسری طرف سی ٹی او لاہور رائے اعجاز نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

مزیدخبریں