درنایاب :ڈی جی ایل ڈی اےطاہرفاروق نے جی ون مارکیٹ اورخیابان جناح جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا
ڈی جی نےخیابان جناح، جوہرٹاؤن پرغیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کیخلاف آپریشن کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ عمیر اور ایل ڈی اے افسران نے بریفنگ دی،خیابان جناح پر سیٹ بیک ایریاز پر بنائی گئی تجاوزات و سٹرکچر مسمار کردیا گیا ،مسلسل ٹریفک جام کا باعث بننے والے املاک سے سیٹ بیک ایریاز یقینی بنانے کی ہدایت کی
بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا بھی دورہ کیا ،ڈی جی ایل ڈی اے نے کمرشل زون جی ون مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ اور مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا کام جاری ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App
