ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی  کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری،پہلے نمبرپر کونسا کھلاڑی؟

آئی سی سی  کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری،پہلے نمبرپر کونسا کھلاڑی؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبھمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ جبکہ بابر اعظم دوسری پوزیشن پر ہیں۔ بھارتی کھلاڑی روہت شرما دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے میں بالز رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر آ گئے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد 6 سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

بھارتی سپن بالر کلدیپ یادیو تین درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ سکالٹز پانچویں نمبر پر آ گئے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ اور افغانستان کے ہی محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ایک درجہ بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے۔