فاران یامین: چلڈرن ہسپتال میں مریض کی تیمارداری کے لیے آنے والے گوپال نگر کے رہائشی ناصر کو ہسپتال کے اہلکاروں نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔
ایمرجنسی گیٹ کے باہر ناصر کے اہلخانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس اہلکاروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے بے وجہ ناصر پر تشدد کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔