رمضان میں شہریوں کا تحفظ؛  مشکوک افراد کی تلاشیاں، جنرل ہولڈ اپ، سرچ آپریشن

12 Mar, 2024 | 11:28 PM

سٹی42:  رمضان المبارک کے دوران لاہور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشنز کئے ۔

سرچ آپریشنز میں پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ سرچ آپریشن شاہدرہ، شفیق آباد، بادامی باغ، شیراکوٹ، گلشن راوی، وحدت کالونی، چوہنگ، ہربنس پورہ اور بند روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں کئے گئے ۔  سرچ آپریشن کے دوران  جنرل ہولڈ اپ کر کے  شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، شناختی کارڈوں اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی ۔  بس اڈوں، فیکٹریوں، گوداموں، ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور فلیٹس کی خصوصی چیکنگ کی گئی ۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

مزیدخبریں