چین میں کوئلے کی کانوں میں حادثات، 12 افراد ہلاک

12 Mar, 2024 | 10:28 PM

سٹی42: چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئلے کی کانوں میں دو  حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبہ شانزی میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 2 ملبہ میں لاپتہ ہو گئے۔  صوبہ انہوئی میں کوئلے کی کان میں گیس جمع ہونے سے دھماکہ ہو گیا۔  دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور ملبہ میں 2 لاپتہ ہوئے۔چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متاثرہ جگہوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں