لاہور کے تھانوں میں ایک دن میں 836 مقدمے

12 Mar, 2024 | 09:52 PM

اسرار خان: لاہور کے تھانوں میں گزشتہ روز مختلف جرائم کے مجموعی طور پر 826 مقدمات درج ہوئے۔

صدر ڈویژن 165 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

سٹی ڈویژن 157 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن 151 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

کینٹ ڈویژن میں 143، سول لائنز ڈویژن میں 107 مقدمات درج ہوئے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مختلف نوعیت کے 103 مقدمات درج کئے گئے۔

چوبیس گھنٹوں میں مقدمہ کا لازمی اندراج

سابق نگراں وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے پولیس کے نظام میں اصلاح کر کے تھانوں میں شہریوں کی درخواست موصول ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر مقدمات کا اندراج یقینی بنوا دا تھا۔ نگراں وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کے بعد لاہور میں مقدمات کے اندراج کی تعداد بڑھی ہے تاہم مجموعی طور پر جرائم نسبتاً کم ہوئے ہیں کیونکہ اب ہر ایک جرائم پیشہ کو  پتہ ہے کہ اس کے کسی جرم کے متعلق درخواست تھانے پہنچ گئی تو مقدمہ ضرور درج ہو جائے گا۔ 

مزیدخبریں