ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل نائن، ملتان سلطانز نے 185 رنز بنا لئے، گلیڈئیٹرز  کی بیٹنگ کا آغاز

QUETTA GLADIATORS VS MULTAN SULTANS, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ 9 کے آخری لیگ میچ  میں ملتان سلطانز نے 20  اووروں میں 4 وکٹوں کے  نقصان پر  185 رنز بنا لئے۔ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو میچ جیتنے کے لئے  9.26  فی اوور  رفتار سے رنز بنانا ہوں گے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے  47 گیندوں سے  69  رنز بنائے۔ جونسن چارلس نے  29  گیندوں سے 53 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے پہلے دس اووروں میں 70  رنز بنانے کے بعد اگلے چھ اووروں میں 62 رنز بنا کر مجموعہ  132 رنز تک پہنچا لیا تھا۔ آخری 4 اووروں میں 53 رنز بنے۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے  ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ   دسویں اوور میں گر ا دی تھی۔ عثمان خان 23  گیندوں سے 21  رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔  

 سلطانز کے اوپنر  یاسر خان تیسرے اوور میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے عامر خان کی خطرناک ڈیلیوری کا شکار ہو کر 12 رنز کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

اوپنر   یاسر خان نے پہلے اوور میں بیٹنگ کا آغاز کرتے ہی کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے اٹیک باؤلر کی دھلائی شروع کر دی تھی۔   پہلے اوور میں یاسر خان نے دو چوکوں کی مدد سے محمد عامر کی چھ گیندوں پر 10 رنز بنائے۔   تاہم دوسرے اوور میں عقیل حسین نے صرف تین رنز بننے کی اجازت دی، تیسرے اوور میں عامر خان بھی سنبھل گئے اور اوور کی پانچویں گیند پر یاسر کو  کیچ آؤٹ کر دیا۔ اس اوور مین عامر کو تین رنز پڑے۔  تین اوورز کے اختتام پر ملتان سلطانز کا مجموعہ 16 ہے اور اس کا رن ریٹ   5.2  تھا۔ 

اب رضوان کے ساتھ عثمان خان وکٹ پر ہیں، چار اوورز کے اختتام پر سلطانز نے  23  رنز بنا لئے جن مین عثمان کا ایک چوکا شامل ہے۔

میچ کینسر کے مریض بچوں کے نام، گولڈن کیپ اور گولڈن ربن
آج پی ایس ایل نائن کا 30 واں میںث پی ایس ایل مینیجمنٹ نے بچوں کے کینسر س کے علاج کے متعلق آگاہی سے منسوب کردیا  ہے۔

کھلاڑی ، امپائر اور افیشلز گولڈن کیپ اور گولڈن ربن  کے ساتھ آج کے میچ مین شریک ہیں۔ 

کینسر سے متاثرہ بچوں کو آج خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے نیشنل سٹیڈیم مین انوائٹ کیا گیا ہے۔ 

ٹاس جیت کر ٹارگٹ چیز کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ ملتان سلطانز کو دے دی۔ آج کے میچ سے یہ طے ہو گا کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر کون ہو گا اورپلے آف  کے میچوں میں کون سی ٹیم کس ٹیم سے کھیلے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

آج کے میچ سے پہلے پاکستان سپر لیگ نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر   ملتان سلطانز  12پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز  11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔  پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ آج کا میچ ملتان سلطانز جیت گئی تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آ جائے گی اور وہ یہ میچ ہار گئی تو اسے دوسری پوزیشن سے ہاتھ دھو کر یہ پوزیشن  کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے لئے خالی کرنا پڑے گی۔ کوئٹہ گلیڈئیٹرز یہ میچ جیت گئی تو اس کے 13 پوائنٹ ہو جائیں گے، نمبر ون پشاور زلمی کے بھی 13 پوائنٹ ہیں لیکن گلیڈئیٹرز کا نیٹ رن ریٹ اس وقت مائنس میں ہے، اسے نیٹ رن ریٹ زلمی سے بہتر بنانے کے لئےآج میچ میں  بہت  سی باؤنڈریز درکار ہوں گی اور بہت بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا۔ 

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی ٹیم

جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، رائیسی روسو،  عمیر یوسف، لوری ایونز، عقیل حسین،  محمد وسیم، محمد عامر، ابرار احمد،  اس میچ میں گلیڈئیٹرز نے سہیل خان کی جگہ عثمان طارق کو لیا ہے۔

ملتان سلطانز کی  پلئینگ  الیون

محمد رضوان، یاسر خان، ظیب ظاہر، عثمان خان،  جونسن چارلس، افتخار احمد، کرس جورڈن،  ڈیوڈ ولی، اسامہ میر،  محمد علی، عباس آفریدی۔