کراچی کے نیشنل بینک میں اسٹیٹ بینک نے مس پرنٹنڈ کرنسی نوٹ صحیح نوٹوں کے ساتھ نئی گڈیوں میں لگا کر بھیج دیئے ۔ کرنسی نوٹوں کی ایک سائیڈ پرنٹ ہے جبکہ دوسری سائیڈ سادہ ہے۔بینک کی جانب سے کسٹمرز کو فراہم کر دیئے جانے والے ان نقص زدہ کرنسی نوٹوں کی ویڈیو بینک مینجر نے خود بنائی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پہنچ گئی اور وائرل ہو گئی۔
بینک مینیجر نے بتایا کہ آج صبح جو کیش آیا ہے ، ہزار، پانچ سو اور پانچ ہزار کےنئے نوٹوں کے بنڈلز مین دو دو نوٹ ایسے ہیں جن کی ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسری سائیڈ سادہ ہے۔ آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں۔ ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئیں یہ معلوم نہیں ہے۔ اب لوگ شکایت لے کر آئیں گے تو پتہ چلے گا۔
بینک کے منیجر نے بتایا کہ ایک صارف نے ایک سائڈ پر پرنٹ والے کرنسی نوٹ واپس کیے تو اس غلطی کا پتہ چلا۔ شکایت سامنے آنے کے بعد نوٹوں کے مزید بنڈل چیک کئے گئے تو سٹیٹ بینک سے موصول ہونے والے نئے نوٹوں کی ایک سائیڈ سادہ نکلی۔ کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمانن ے ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کے غلطی سے کمرشل بینک تک پہنچ جانے کی غلطی کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ
متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ویڈیو بھیج دی ہے ، تفصیلات آنے پر میڈیا سے شئیر کریں گے ۔