عاجز جمالی : سندھ کی نو رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، ایک وزیر عدم موجودگی کی وجہ سے حلف نہیں اٹھاسکے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تین مشیروں کو سندھ کابینہ میں شامل کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے صوبائی وزراء سے حلف لے لیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔
حلف لینے والوں میں شرجیل انعام میمن ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سردار محمد بخش مہر، علی حسن زرداری اور سید ذوالفقار علی شاہ شامل ہیں۔
چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم نے وزراء کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے حلف لینے والے وزراء کو مبارکباد دی۔ چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر 3 مشیران کا اعلان کیا۔ مشیران میں بابل بھیو،ا حسان مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں۔
ذوالفقار شاہ حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ ذوالفقار شاہ اسلام آباد سے کراچی پہنچ نہ پائے۔
سندھ کے وزراء اور مشیران کو اُن کے قلمدان تفویض؛
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطا بق سندھ کابینہ کی تشکیل ہوگئی، وزراء اور مشیران کو اُن کے قلمدان تفویض کیے گئے۔
شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کا قلمدان دیا گیا۔ ڈاکٹر عذراپیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی کی وزارت دی گئی۔ سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ سید سردار علی شاہ کومحکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ،محکمہ کالج ایجوکیشن اورمحکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ کا قلمدان دیا گیا۔ سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہائوسنگ ٹائون پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ ایجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک کا وزیر بنایاگیا۔ ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء، پالیمنٹری افیئرز اینڈ کرمنل پروسیکیوشن کے قلمدان تفویض کیے گئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سردار محمد بخش خان مہر کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا قلمدان دیاگیا۔ علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ سید ذوالفقار علی شاہ کومحکمہ کلچر، ٹورازم، اینٹیکیوٹیز اینڈ آرکائیوزکا قلمدان تفویض کیاگیا۔ اللہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کامشیر تقرر کیا گیا۔ احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن کا مشیر تقررکیا گیا۔ سید نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیٹیل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ اورمحکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کا مشیر تقرر کیاگیا۔