مریم نواز کی ماڈل بازار آمد، مداحوں کا ہجوم، خواتین نے پھل مہنگے ہونے کی شکایت کر دی

12 Mar, 2024 | 07:32 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: وزیراعلیٰ  مریم نواز  اپنے آفس سے واپسی پر اچانک جوہر ٹاؤن ماڈل بازار پہنچ گئیں۔  بازار میں موجود خواتین نے پھل مہنگے فروخت ہونے کی شکایت کر دی۔ 
وزیراعلی مریم نواز  نے ماڈل بازار میں سٹالوں کا معائنہ کیا اور کریانہ سٹور ، پھلوں اور سبزیوں کے سٹالوں پر ریٹ لسٹ چیک کی۔
وزیراعلی نے رمضان بازار میں آنے والی خواتین سے گفتگو کی اور بازار کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
  مریم نواز نے خریدار خواتین سے پھلوں، سبزیوں اوردیگر اشیاء کے نرخ معلوم کئے،خواتین نے پھلوں کے زیادہ نرخ کی شکایت کی۔مریم نوا ز نے خریداری کے لئے آنے والی خواتین سے ہاتھ ملایا اور بچیوں کو پیار کیا۔


کیا بنا رہی ہیں؟وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوال،رمضان میں یہ سب سے مشکل سوال ہے،خریدار خاتون کا جواب
ایک خریدار خاتون نے کہا کہ لوگ آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ عوام کے مسائل ایک عورت ہی سمجھ سکتی ہے۔ مریم نواز  نے کہا کہ میں غریب آدمی کا خیال رکھنے کے لئے ہی آئی ہوں۔  ایک خاتون نے کیلا،خربوزہ اور دیگر پھل مہنگے ہونے کی شکایت کی۔

مریم نواز کی سیلفی

مریم نواز نے ایک سٹال پر خواتین کے ساتھ اپنے فون سے سیلفی بھی بنائی۔ انہوں نے بازار مین ملنے والی خﷺاتین کے ساتھ دوستانہ انداز سے بات چیت کی اور خواتین بھی انہیں گرمجوشی سے ملیں۔


وزیراعلی مریم نواز  کی آمد کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ رمضان بازار میں جمع ہو گئے اور مریم نواز کے لئے نعرے لگائے
چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں