حکومت مہنگائی کے جن کو قابو نہیں کرپائی تو احتجاج کی کال دیں گے، قیصر شریف

12 Mar, 2024 | 07:29 PM

ویب ڈیسک : ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کہنا ہے کہ حکومت مافیاز کی پشت پناہی کی بجائے ان کے خلاف کارروائی کرئے، حکومت مہنگائی کے جن کو قابو نہیں کرپائی تو احتجاج کی کال دیں گے۔ 

 قیصر شریف کے کہا کہ رمضان کے آغاز پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے ،  حکومت دعووں کے باوجود ناجائز منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ، مہنگائی نےغریب عوام کے لیے سحری اور افطاری کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، سبزیاں، پھل اور ضروری اشیاء غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں ، منڈیوں میں ذخیرہ اندوزوں نے سپلائی کنٹرول کر کے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا پیکج عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نا کافی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز سے غریب عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا منصوبہ ناکافی ہے ، 65 فی صد عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز کی سہولت میسر نہیں ہے۔عام آدمی کےافطار و سحر کے اخراجات قابو سے باہر ہوگئے ہیں، حکومت کو قیمتوں پر کنٹرول کرنا چاہیے تاکہ غریب آدمی آرام سے روزے رکھ سکے۔حکومت نے عوام کے ریلیف میں نہیں تکلیف میں اضافہ کیا ہے۔ مارکیٹوں میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے۔  گراں فروشوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ مجسٹریٹس ،فوڈ اتھارٹیز اور محکمہ خوراک کے افسران کا کہی کردار نظر نہیں آ رہا ۔ دکاندار، تاجر اور خوردہ فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،حکومت مہنگائی کے جن کو قابو نہیں کرپاتی تو احتجاج کی کال دیں گے۔ 

مزیدخبریں