سکول پک اینڈ ڈراپ ڈرائیور کی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش بہادر بچی نے ناکام بنا دی

12 Mar, 2024 | 06:42 PM

سٹی42: لاہور کے نواحی علاقہ میں سکول پک اینڈ ڈراپ کے لئے رکھے گئے کار  ڈرائیور نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جو  بہادر بچی نے شور مچا کر ناکام بنا دی۔ 

کار ڈرائیور عمران حیدر کو 03 دن قبل پک اینڈ ڈراپ کیلئے رکھا گیا  تھا۔ 

ملزم بچی کو سکول چھوڑنے کی بجائے نامعلوم جگہ کی طرف لیکر جانے لگا تو بچی نے شور مچا دیا۔ ملزم عمران نے بچی کے شور مچانے پر اسے مارا پیٹا، بچی کے شور مچانے پر کار ڈرائیور خوفزدہ ہو کر موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ واقعہ تھانہ چوہنگ کی حدود میں پیش آیا۔ بچی کے والد نے پولیس کو رپورٹکی اور ملزم کا فون نمبر دیا جس پر ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے  ملزم عمران کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔  ملزم عمران حیدر ریکارڈ یافتہ نکلا۔ اس سے قبل بھی بچی کے اغوا میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنی بہادری کی وجہ سےاغوا سے بچ جانے والی بچی حرم کے والد نے ایس ایچ چوھنگ ناصر حمید کا فوری کاروائی پر شکریہ ادا کیا ۔

ایس پی صدر سدرہ خان نے ایس ایچ او ناصر حمید  اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور  تعریفی اسناد  دینےکا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں