صدر مملکت آصف علی زرداری کی مزار قائد پر حاضری

12 Mar, 2024 | 05:28 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی۔صدر مملکت کی آمد پر ان کے روٹ اور مزار قائد پر سخت حفاطتی انتظامات کیے گئے۔ صدر پاکستان کی سکیورٹی سندھ پولیس کا اسپیشلائزڈ سکیورٹی یونٹ سرانجام دے رہا ہے۔ 

صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نورخان ائیر بیس سے فیصل ائیربیس کراچی پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ اور دیگر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر آصف علی زرداری آج رات بلاول ہاؤس کراچی میں قیام کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری بدھ کی صبح کراچی سے لاڑکانہ روانہ ہوں گے جہاں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دیں گے۔

مزیدخبریں