صدر مملکت آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

12 Mar, 2024 | 02:11 PM

Imran Fayyaz

(حسن علی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کوترجیح دی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان کے 14ویں صدرآصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا، آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔

مزیدخبریں